روس امریکہ کی طرف سے پابندیوِں کے نئے دور سے خاموش نہیں رہے گا
روسی وزارت خارجہ نے اسی دن جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ روس توانائی کے شعبے پر پابندیوں کے نئے دور کے نفاذ کےحوالے سے امریکہ کے فیصلے کا جواب دے گا۔
روسی سیٹلائٹ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت عالمی منڈی کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی قیمت پر روسی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکی فیصلہ امریکہ کے یورپی اتحادیوں اور خود امریکی باشندوں کے مفادات کی قیمت پر ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ روس واشنگٹن کے معاندانہ اقدامات سے خاموش نہیں رہے گا اور اپنی خارجہ اقتصادی حکمت عملی تشکیل دیتے وقت ان کو مدنظر رکھے گا۔
امریکی حکومت نے روس کے خلاف پابندیوں کے ایک نئے دور کا اعلان کیا، جس میں روس کی تیل اور گیس کی پیداوار کی بڑی کمپنیوں، پیٹرولیم شپنگ ایکسپورٹ، آئل فیلڈ سروس فراہم کرنے والے اداروں، برآمد ی تیل اور گیس کی پیداوار کے منصوبے، نیز توانائی کے شعبے میں اعلیٰ حکام اورکارپوریٹ ایگزیکٹوز وغیرہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔