News Views Events

دبئی کیپیٹلز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں ایم آئی ایمریٹس کو ایک رن سے ہرادیا

0

دبئی (سپورٹس ڈیسک) دبئی کیپیٹلز نے گلبدین نائب اور اولی اسٹون کے شاندار اسپیلز کی مدد سے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پہلے میچ میں ایم آئی ایمریٹس کو ایک رن سے شکست دیدی ۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نکولس پورن کی 40 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار نصف سنچری ناکام رہی۔ یہ جیت ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے کم فرق کا ریکارڈ ہے۔
ایم آئی ایمریٹس کو 15 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے تاہم کیپیٹلز کے بولنگ اسکواڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ اپنے حق مین کرلیا ۔ گلبدین نائب نے 13 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اولی اسٹون نے 14 رنز دیکر 2 وکٹیں لیں۔
اس سے فضل الحق فاروقی نے 15 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت دبئی کیپیٹلز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ برینڈن میک مولن کی 42 گیندوں پر 58 رنز کی نصف سنچری نے کیپیٹلز کو خراب آغاز سے نکالنے میں مدد دی۔
ایم آئی ایمریٹس کی اننگز کو ابتدائی دھچکا لگا جب محمد وسیم اور آندرے فلیچر دونوں کو اولی اسٹون نے پاور پلے میں صفر پر آؤٹ کیا۔
10 اوورز میں ایم آئی ایمریٹس کو 60 گیندوں پر 80 رنز درکار تھے ۔ 11 ویں اوور میں پورن نے سکندر رضا کو مڈ وکٹ پر چھکا مارا ۔عقیل حسین نے رضا کو چھکا لگا یا یوں اس اوور میں 14 رنز بنے۔
آخر کار یہ شراکت اس وقت ٹوٹی جب عقیل حسین کو گلبدین نائب نے 15.2 اوورز میں آوٹ کیا اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 103 رنز تھا۔ حسین نے اپنی اننگز کا اختتام 31 گیندوں پر 30 رنز سے کیا جس کے فورا بعد پورن نے چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری بنائی اور صرف 36 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
اولی اسٹون نے 19 ویں اوور میں صرف ایک رن دیا۔ کیپیٹلز آخری اوور میں صرف چار رنز بنا سکی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز پر اننگز کا اختتام کیا۔
گلبدین نائب میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.