چین میں کوئی نئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے، چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن
چین میں کوئی نئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے، چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن
بیجنگ ()
چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔اتوار کے روز چائناسینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی محقق وانگ لی پھنگ نے کہا کہ اس وقت سانس کی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا موسم ہے۔قومی نگرانی کے مطابق انفلوئنزا اب بنیادی بیماری ہے جو اس وقت طبی اداروں میں سانس کے شدید انفیکشن میں مبتلا مریضوں کا سبب بنتی ہے ، اور کوئی ابھرتی ہوئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے جبکہ نوول کورونا وائرس سمیت سانس کے دیگر امراض کم وبائی معیار پر ہیں۔ فی الحال، چین میں فلو پازٹیو ریشو میں اضافے کا رجحان سست ہو گیا ہے، اور جنوری کے وسط سے فلو کی سرگرمی کے معیار میں کمی کی توقع ہے.
چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان حو چھیانگ چھیانگ نے کہا کہ قومی نگرانی سے ظاہر ہوا ہے کہ 2025 کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں موسمی فلو کی صورت حال دیکھی گئی اور ملک بھر میں انفلوئنزا وائرس کی پازٹیو ریشو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کم ہے۔ تاحال چین میں طبی وسائل کی کوئی واضح کمی سامنے نہیں آئی ہے، اور متعلقہ کلیدی ادویات کی پیداوار، فراہمی اور ذخیرہ معمول کے معیار پر ہے.