News Views Events

برطانوی وزیر خزانہ کی چین کے نائب صدر سے ملاقات

0

بیجنگ:برطانیہ کی وزیر خزانہ ریچل ریوز نےبیجنگ میں چین کے نائب صدر ہان زنگ سے ملاقات کی۔
چینی میڈیا کے مطابق ہان زنگ نے کہا کہ چین برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
فریقین کے درمیان چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کی بحالی چینی صدر شی جن پھنگ اور برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کے درمیان ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدام ہے۔
چین اور برطانیہ دونوں دنیا کی بڑی معیشتیں اور مالیاتی طاقتیں ہیں۔ چین اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک کی معاشی ترقی ،عوام کے ذریعہ معاش کی بہتری اور سبز ترقی کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے، اور عالمی معیشت کی ترقی میں اعتماد اور قوت محرکہ بھی فراہم کرے گا۔
برطانوی وزیر خزانہ نے کہا کہ برطانیہ اور چین کے درمیان تقریباً چھ سال بعد اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کی بحالی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ برطانیہ چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ کھلی بات چیت اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کی معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.