وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری مدت کے لئے صدر بن گئے
وینزویلا کی صدارتی حلف برداری کی تقریب وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں منعقد ہوئی جس میں نکولس مادورو نے وینزویلا کے نئے صدر کی حیثیت سے باضابطہ طور پر حلف اٹھایا، جس سے ان کی 6 سالہ تیسری صدارتی مدت کا آغاز ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 28 جولائی 2024 کو وینزویلا میں صدارتی انتخابات منعقد ہوئے تھے، وینزویلا کے قومی انتخابی کمیشن نے اگلے دن علی الصبح یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا کے امیدوار اور موجودہ صدر مادورو کی جیت کا اعلان کیا تھا۔ وینزویلا کی سپریم کورٹ نے اگلے ماہ مادورو کی جیت کی توثیق کی تھی۔