News Views Events

کرک میں تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10 افراد جاں بحق

0

کرک(سٹاف رپورٹر )کرک میں تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری کلمہ چوک پر حادثہ ہوا، تیز رفتاری کے باعث ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے دوران مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، 10 افراد کی لاشوں اور 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.