News Views Events

قانون کی حکمرانی کیلئے لاءسوسائیٹز مزید بہتر کردار ادا کریں،چینی صدر

0

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے لاء سوسائیٹز پر زور دیا ہے کہ وہ پل طور پر اپنا کردار بہتر بنائیں۔چائنہ لاء سوسائٹی کی 9 ویں کانگریس کو جمعہ کے روز لکھے گئے ایک خط میں شی نے لاء سوسائیٹز کے مقصد کو نئی بنیادیں مہیا کرنے پر زور دیا۔قانون پر مبنی نظم ونسق کے وسیع پیمانے پر فروغ دینے میں لاء سوسائٹیز کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے شی نے کہا کہ انہیں پارٹی کی مجموعی قیادت کو برقرار رکھنا اور پارٹی و ملک دونوں کے وسیع تر مقاصد کی تکمیل جاری رکھنی چاہئے۔انہوں نے تمام سطح کے لاء سوسائٹیز پر زور دیا کہ وہ قانونی تحقیق کا کام آگے بڑھانے، قانون کی عملدرآمدی میں تعاون کرنے، عوامی شعور بیدار کرنے اور قانونی پیشہ ور افراد کی تربیت کے لئے ٹھوس کوششیں کریں۔شی نے کہا کہ قانونی سکالرز اور پریکٹیشنرز قانون کی عملداری پر اعتماد کو مضبوط کرنے اور قانون پر مبنی نظم ونسق کے میں پیشرفت کے اہم کام کے لئے خود کو وقف کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.