News Views Events

ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں  موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ

چین میں سانس کی متعدی بیماریوں کی شدت کم ہے، ترجمان

0

 

 

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین میں نام نہاد "نا معلوم وائرس” کی تردید کرتے ہوئے  کہا کہ   ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں 60 سال سے زیادہ عرصے سے موجود ہے اور یہ ایک عام وائرس ہے جو اوپری سانس کی نالی کے انفیکشن کا سبب بنتا ہے۔جمعہ کے روز ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گو جیاکھون نے کہا کہ سردیوں کا موسم شمالی نصف کرہ میں سانس کی متعدی بیماریوں کے زیادہ واقعات کا موسم  ہوتا ہے اور انفلوئنزا وائرس عام جراثیموں میں سے ایک ہے۔ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ اس وقت چین میں سانس کی متعدی بیماریوں کی وبا کا پیمانہ اور شدت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.