News Views Events

امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کا عالی شان گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا

0

امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نے سبکدوش ہونے والے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق مالیبو میں ہنٹر بائیڈن کا گھر خاک کا ڈھیر بن گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں ایک گھر کے سامنے جلی ہوئی کار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ہنٹر بائیڈن کے گھر کا شمار لاس اینجلس کے پرکشش پراپرٹیز میں ہوتا ہے۔ اس میں گیسٹ اسٹوڈیو بھی ہے جس میں ہنٹر نے متعدد پینٹنگز پر کام کیا۔
یاد رہے کہ آج صدر جوبائیڈن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انہیں یقین نہیں مگر ان کے بیٹے کو بتایا گیا کہ جائیداد جل گئی ہے۔

لاس اینجلس کے اردگرد بھڑکتی ہوئی جنگل کی آگ ہالی وڈ کی پہاڑیوں تک پھیل گئی۔ آگ نے کم از کم پانچ افراد کی جان لے لی جبکہ سیکڑوں مکانات جل کر خاک ہوگئے۔
علاوہ ازیں، 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا، سمندری طوفان سے چلنے والی ہواؤں نے آگ بجھانے کے کاموں میں رکاوٹ ڈالی اور اسے مزید پھیلا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.