News Views Events

چین کی جانب سے لبنان کے نومنتخب صدر کومبارکباد

0

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا ہے کہ چین لبنان میں نئے صدر کے انتخاب کا خیرمقدم کرتا ہے اور صدر جوزف عون کو نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہے۔
گزشتہ روز 9 جنوری کو لبنان میں صدارتی انتخابات ہوئے اور لبنانی فوج کے کمانڈر ان چیف جوزف عون صدر منتخب ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں گو جیاکھون نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی ہے اور چین، چین- لبنان تعلقات کی ترقی کو اہمیت دیتا ہے اور ہمیشہ کی طرح قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں لبنان کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.