News Views Events

نئے دور میں تمام سطحوں پر لاء سوسائٹیز کو اپنی تعمیر کو مزید مضبوط بنانا چاہیے، چینی صدر

0

بیجنگ: چائنا لاء سوسائٹی کی نویں قومی کانگریس کے انعقاد کے موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ایک خط ارسال کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لاء سوسائٹی کے اراکین پل کے کردار کو بہتر انداز میں ادا کریں اور لاء سوسائٹی کی ترقی میں ایک نئی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں تمام سطحوں پر لاء سوسائٹیز کو اپنی تعمیر کو مزید مضبوط بنانا چاہیے، پل کا کردار بہتر طریقے سے ادا کرنا چاہیے ، قانون کی حکمرانی میں مطالعات،اعمال ،تشہیر اور باصلاحیت افراد کی تربیت سمیت امور کو مضبوط انداز میں انجام دینا چاہیئے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ کارکنان قانون کےمطابق ملک کی حکمرانی میں فعال حصہ ادا کریں گے اورقانونی حکمرانی پرمبنی سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے نئی خدمات سرانجام دیں گے ۔ چائنا لاء سوسائٹی کی نویں قومی کانگریس کا آغاز 10 تاریخ کی صبح بیجنگ میں ہوا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.