ڈنمارک کا گرین لینڈ کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا انعقاد
ڈنمارک کی وزیر اعظم فریزر رکسن نے گرین لینڈ کے موضوع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں فریزر رکسن نے کہا کہ ڈنمارک کی حکومت کافی عرصے سے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے تیاری کر رہی ہے۔
ٹرمپ کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال سے انکار نہیں کیا جا سکتا، فریزر رکسن نے کہا، ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ یہ معاملہ اس طرح انجام پائے گا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے 7 تاریخ کو کہا تھا کہ امریکہ کو نام نہادمعاشی سلامتی اورآزاد دنیا کا تحفظ اور دیگر ضروریات کے باعث گرین لینڈ کو خریدنا چاہیے اور اگر ڈنمارک امریکہ کو اس معاملے میں انکار کرتا ہے توامریکہ کو برآمد کی جانے والی ڈنمارک کی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد ہوں گے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ گرین لینڈ اور پاناما کینال کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے جواب میں ڈنمارک کی وزیر اعظم فریزر رکسن نے واضح الفاظ میں کہا کہ گرین لینڈ برائے فروخت نہیں ہے۔