روسی فوج کا یوکرینی فوج کے ایک ایئریل بم، راکٹس اور درجنوں ڈرونز مارگرانے کا دعویٰ
روس یوکرین لڑائی کی تازہ ترین صورتحال، سو سے زائد جھڑپیں
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ روسی فوج نے گزشتہ روز یوکرینی فوج کے ملٹری ائیرپورٹ کی تنصیبات، ڈرونز اسمبلی اور اسٹوریج کی سہولیات،اور گولہ بارود کے ڈپو پر حملہ کیا۔ روسی فوج نے یوکرینی فوج کے ایک ایئریل بم، دس سے زائد راکٹس اور درجنوں ڈرونز کو مار گرایا۔اس کے ساتھ روسی فوج نے کرسک میں بھی یوکرینی فوج کو حملے کا نشانہ بنایا۔
اسی دن یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ رواں دن کی سہ پہر تک فرنٹ لائن علاقے میں سو سے زائد جھڑپیں ہوئیں۔ یوکرینی فوج نے خرکوف، پوکروسک، کوراہوو سمیت دیگر سمتوں میں متعدد روسی حملوں کو پسپا کر دیا۔