وفاقی وزیر چودھری سالک سے بلوچستان کے وفد کی ملاقات، پاک افغان بارڈر پر آمدورفت کے حوالے سے علیحدہ کارڈ کا مطالبہ
اسلام آباد:وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز وترقی وسائل وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین سےچودھری شجاعت حسین کے کوآرڈینیٹر برات جان کی رہنمائی میں بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ چمن کے ضلعی صدر ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی کوئٹہ کے ضلعی صدر سردار بشیرخان اچکزئی ضلعی سینئر رہنما سابق یوتھ ونگ ضلعی صدر عبدالغنی چیئرمین کوئٹہ ضلعی سینئر نائب صدر حاجی نور محمد مری شامل تھے ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان بھی موجود تھیں ۔
وفد نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کوبلوچستان میں پارٹی صورتحال اور پاک افغان بارڈر کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر رفیع اللہ نےوفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چمن تمام صورتحال سے بتایا کہ چمن میں گزشتہ 16ما ہ سے دھرنا جاری ہے جس کی وجہ کہ چمن میں نہ کارخانے ہیں اورنہ کاروبار کا کوئی اور ذریعہ ،ڈاکٹر رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کی 15لاکھ آبادی ہے وہ دن میں باڈرکام کے سلسلے سے جاتےہیں رات کو واپس چمن آتے ہیں۔
چوہدری سالک حسین سے بلوچستان وفد نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دارومدارچمن بارڈر سے منسلک ہے ۔
ڈاکٹر رفیع اللہ نے مزید کہا کہ بارڈر کے اس پار ہمارے رشتہ دارہیں ،ہماری غم خوشی ایک ہے ، آدھا گھر ادھرہے ،آدھا ادھر ،
وفد نے چوہدری سالک حسین سے گزارش کی کہ چمن کے غیور عوام کے لیے علیحدہ کارڈ بنایاجائے تاکہ وہ آسانی سے آمدو رفت کرے۔
چوہدری سالک نے بلوچستان وفد کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ میں حکومت کے اعلیٰ حکام سے ان مسائل پر بات کروگا جو جائز مطالبات ہیں ان پر ہم پوری کوشش کریں گے ۔
چوہدری سالک حسین سےڈاکٹر رفیع اللہ اور بشیر خان نے پارٹی کے حوالے سے بات چیت کارکنوں کی مسائل سے آگاہی دیا۔