چین نے 30 ممالک اور خطوں کے ساتھ 23 آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں
بیجنگ:چینی وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے بتایا کہ اب تک چین نے 30 ممالک اور خطوں کے ساتھ 23 آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد تجارتی زون کا نیٹ ورک وسیع اور گہرا ہوتا جا رہا ہے۔
حہ یا ڈونگ نے مزید کہا کہ چین- مالدیپ آزاد تجارتی معاہدہ رواں سال یکم جنوری سے نافذ العمل ہوا۔ چین-سنگاپور آزاد تجارتی معاہدے نے اپنے پروٹوکول کو مزید اپ گریڈ کیا ہے اور یہ معاہدہ باضابطہ طور پر گزشتہ سال 31 دسمبر سے نافذ العمل ہوا۔