چین میں سرمایہ کاری کا مستقبل روشن ہے،چین کی وزارت خارجہ
بیجنگ: گزشتہ چند دنوں میں کئی غیر ملکی کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھیں گی۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے نو جنوری کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ایک بار پھر یہ ثابت کرتا ہے کہ چین اور غیر ملکی اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2024 کے پہلے 11 مہینوں میں ، چین میں 50 ہزار سے زیادہ نئے غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری ادارے قائم ہوئے جو سال بہ سال 8.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح تقریباً 9 فیصد رہی ہے جو دنیا میں سر فہرست ہے۔ چین کی مستحکم اقتصادی ترقی اور اعلیٰ سطح کا کھلا پن غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے میں سب سے بڑا اعتماد ہیں. انہوں نے کہا کہ متعدد غیر ملکی اداروں کی طرف سے جاری کردہ 2025 کے عالمی سرمایہ کاری کے آؤٹ لک سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی مارکیٹ پر اعتماد بڑھا ہے۔چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین میں سرمایہ کاری کا مستقبل روشن ہے اور ہم چین کے مواقع اور منافع کا اشتراک کرنے اور مشترکہ مفادات کے حصول کےلیے تمام ممالک کا خیرمقدم کرتے ہیں۔