News Views Events

محب وطن پاکستانی ماضی سے بھی زیادہ زرمبادلہ ملک میں بھجوا رہے ہیں ،ڈاکٹر شوکت علی

ڈاکٹر شوکت علی کی برمنگھم میں گورنر پنجاب کے مشیر چودھری تسنیم ناصر گجر سے ملاقات

0

اسلام آباد/برمنگھم‎:پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی کی برمنگھم میں گورنر پنجاب کے مشیر چودھری تسنیم ناصر گجر سے ملاقات ہوئی جس میں ‎ملک کی سلامتی اور اور اورسیز انوسٹمنٹ پاکستان میں لانے کے لئے ملکر کوشش پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


‎مشترکہ بیانہ میں کہا کہ کہ ہم سب محب وطن ملک کے اندر اور ملک کے باہرپاکستانی محب وطن فوج کے ساتھ ہیں ، ہماری بہادر فوج وطن عزیز کی ضامن ہے اور آئے روز ملک و قوم کے لئے اپنی جانیں قربان دے رہے ہیں ۔
ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ ہم بیرونی ملک میں بسنے والے محب وطن ماضی سے بھی زیادہ زرمبادلہ وطن عزیز بھجوا رہے ہیں ، ہم سب نے ملکر ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے ، انہوںنے حکومت اور اداروں سے درخواست کی کہ بیرون ملک بسنے وال محب وطن پاکستانی ملک میں کثیر تعداد میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اسکے عوض امید کرتے ہیں کہ ملک میں انکی جان و مال اور سرمایہ کاری کو تحفظ دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ‎ملک میں اگر سیاسی اور سکیورٹی استحکام ہوتو سیاحت میں بھی خاطر خواہ اضاگہ ہوگا جس سے ملک میں مزید زرمبادلہ آئے گا۔
‎ڈاکٹر شوکت نے مزید کہا کہ ہماری جماعت اپنے قائد چودھری شجاعت کی رہنمائٰ میں آگے بڑھ رہی ہے ، مفاہمت کی سیاست پر یقیں رکھتی ھے ۔ آج جو ملک میں حکومت بنی ہے اسمیں ہماری قائد چودھری شجاعت حسین کا اہم کردار ہے ۔
آخرمیں ملک کے لئے دعاےخیر مانگی گئی اور عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مسلم لیگ برمنگھم کے صدر محمد شفیق ،‎سیکرٹری نشرو عشات اعیاز احمد ،جوائنٹ سیکرٹری اخلاق ،۔مسٹررجب لائر ونگ ،شہزادصدر یوتھ ونگ برمنگھم اور کثیر تعداد میں پارٹی ورکرز اور مختلف مکتبہ فکر نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.