News Views Events

پاکستان سمیت مختلف ممالک اور تنظیموں کا چین میں زلزلے پراظہار ہمدردی

0

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ7 جنوری کو شی زانگ خوداختیار علاقے کے شہر شیگاتسے کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلےکے بعد کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے مختلف انداز سے چین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 8 جنوری کو دن 11 بجے تک روس، پاکستان، نیپال، کرغزستان، قازقستان، تاجکستان،ازبکستان ،ویتنام، ملائیشیا، مالدیپ، جاپان، کیوبا، وینزویلا، سربیا، بیلاروس، اسپین، اٹلی، آذربائیجان، جارجیا، عمان، گریناڈا، اور السلواڈور سمیت 22 ممالک کے رہنماؤں کے علاوہ بھارت، برازیل، مصر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، بحرین، ایران اور دیگر ممالک کی وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یرمیک بائیف اور سینٹرل امریکن پارلیمنٹ کے اسپیکر ہرنینڈز نے چین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔چینی ترجمان نے کہا کہ چین تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کا ان کے اس عمل پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.