News Views Events

چینی صدر کے خصوصی ایلچی گھانا کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

0

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے نائب چیئرمین ہاؤ منگ جن نے گھانا کے دارالحکومت اکرا میں گھانا کے صدر جان درامانی ماہاما کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے بعد صدر ماہاما نے ہاؤ منگ جن سے ملاقات کی۔
ہاؤ منگ جن نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدر ماہاما کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پینسٹھویں سالگرہ پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹو اور چین افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت گھانا کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔
ماہاما نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گھانا کی نئی حکومت چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دینے کی خواہش مند ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.