News Views Events

اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ذریعے دنیا کے ساتھ مواقع اور منافع کا اشتراک کریں گے، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے باہمی رابطوں کو فروغ دینے میں چین کے تعاون کی کامیابیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں چین اور متعلقہ ممالک کے باہمی روابط میں تعاون کے حوالے سے اچھی صورتحال دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین یورپ مال بردار ٹرینوں کی کل تعداد نے 1 لاکھ سے تجاوز کیا ہے ، چین-لاؤس ریلوے کے کارگو نقل و حمل کے کل حجم نے 50 ملین ٹن سے تجاوز کیا ہے ، نیو ویسٹرن لینڈ سی کوریڈور کے تحت چلنے والی ٹرینوں کی سالانہ تعداد نے پہلی بار 10 ہزار سے تجاوز کیاہے، بحیرہ کیسپین کے اس پار چین یورپ براہ راست ایکسپریس کھول دی گئی ہے ، چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کی تعمیر کا آغاز ہوا ہے اور چین ویت نام کراس بارڈر ریلوے اور ملائیشیا ایسٹ کوسٹ ریلوے جیسے اہم منصوبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ "چھیان کھائی-شنگھائی” چین-لاطینی امریکہ کا نیا زمینی سمندری چینل دونوں سمتوں سے جڑا ہوا ہے اور چین عالمی باہمی رابطوں میں ایک اہم محرک قوت بن گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں، چین نے مغربی خطے کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے 15 نئے اقدامات متعارف کروائے ہیں اور بین الاقوامی بڑے لاجسٹک چینلز کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ زمینی اور سمندری رابطے اور اندرونی اور بیرونی تعاون کے حامل، مشرق اور مغرب کے درمیان باہمی تعاون کے ایک جامع کھلے ماڈل کی تشکیل کو تیز کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ چین باہمی مفادات پر مبنی ترقی کے لیے پیدا ہونے والی نئی گنجائش کو وسعت دیتا رہے گا ، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ذریعے دنیا کے ساتھ مواقع اور منافع کا اشتراک کرے گا اور گلوبل ساؤتھ ممالک کی جدید کاری میں مدد کرے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.