سال 2024 چین میں کوریئر کی تعداد 174.5 بلین پیسز .چین مسلسل گیارہ سال تک دنیا میں سرفہرست
بیجنگ:چین کے اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق 2024 میں ڈاک اور کوریئر کی تعداد 193 بلین پیسز تک پہنچی اور ڈاک انڈسٹری کی آمدنی 1.7 ٹریلین یوآن رہی ،جس میں بالترتیب 19 فیصد اور 11 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا ہے۔کوریئر کی تعداد174.5 بلین پیسز تک پہنچی اور آمدنی 1.4 ٹریلین یوآن رہی جس میں بالترتیب 21 فیصد اور 13 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا۔کوریئر کی تعداد کےلحاظ سے چین مسلسل 11 سال سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔