News Views Events

چین ،زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 126 افراد ہوگئی

0

چین ،زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 126 افراد ہوگئی، 188 کے زخمی ہونے کی اطلاعات

بیجنگ وقت کے مطابق 7 جنوری کو صبح 9 بج کر 5 منٹ پر چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے کے شہر شیگاتسے کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا اور بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم ہو گئیں ۔ اسی دن شام 7 بجے تک اس زلزلے میں 126 افراد ہلاک اور 188 زخمی ہوئے۔ 28 شدید زخمی افراد کو علاج کے لئے شیگاتسے پیپلز ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ زلزلے میں 3609 عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے 5800 سے زائد خیمے اور سوتی لحاف سمیت ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہے جبکہ باقی 16 ہزار اشیا پر مشتمل سامان 8 تاریخ کو پہنچے گا۔ اس وقت مختلف ریسکیو فورسز نے وہاں پھنسے ہوئے 407 افراد کو نکال لیا ہے، 14 رہائشی جگہیں قائم کی ہیں اور آفت سے متاثرہ 30,400 سے زیادہ لوگوں کو منتقل کیا ہے۔ زلزلے سے تباہ ہونے والے سڑک کے تمام حصوں کو صاف کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.