چین کی امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں کو ملٹری انٹرپرائز لسٹ میں شامل کر نے کی مذمت
امریکہ چینی کمپنیوں کو منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی سلوک فراہم کرے، وزارت تجارت
بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے متعدد چینی کمپنیوں کو ” چینی ملٹری انٹرپرائز لسٹ” ” میں شامل کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اس کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔بدھ کے روزترجمان نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے قواعد و ضوابط اور مارکیٹ کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو مسلسل حد سے زیادہ عام کیا ہے، ریاستی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے، چین پر اس کی "سول ملٹری انضمام” کی حکمت عملی کا بے بنیاد الزام لگایا ہے، اور اس بنیاد پر چینی کمپنیوں کو غیر منصفانہ طور پر دبایا ہے، جس سے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو سنگین طور پر نقصان پہنچا ہے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ حقائق اور قوانین کا احترام کرے، اپنے غلط طریقوں کو فوری طور پر بند کرے اور چینی کمپنیوں کو منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی سلوک فراہم کرے۔ چین متعلقہ پیشرفت پر گہری توجہ دے گا اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔