News Views Events

چین-کانگو تعاون کو نئے دور میں چین-افریقہ تعاون کا معیار بنایا جائے گا، چینی وزیر خارجہ

چین اور کانگو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اتفاق رائے پرپہنچ گئے ہیں، وانگ ای

0

بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے دورہ کانگو کے حوالے سے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین اور کانگو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور چین-افریقہ تعاون کو گہرا کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے پرپہنچ گئے ہیں۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ چین-کانگو دوستی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ خودمختاری، سلامتی، ترقی اور دیگر بنیادی مفادات سے جڑے امور پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کی جائے گی۔ملک کی حکمرانی کے تجربے کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک اپنی اپنی قومی صورتحال کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن رہیں گے اور ایک ساتھ مل کر جدیدیت حاصل کریں گے۔دونوں فریقوں نے چین افریقہ دوستی میں سب سے آگے رہنے پر اتفاق کیا۔ صدر شی جن پھنگ اور صدر ساسو کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق، اعلیٰ معیار کے چین-کانگو ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا اور نئے دور میں چاروں موسموں کے چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کے لیے ایک معیار قائم کیا جائے گا۔ دونوں فریقوں نے چین-افریقہ تعاون فورم کے سنہری برانڈ کو مزید نکھارنے پر اتفاق کیا۔ رواں سال فورم کے قیام کی 25 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ فورم کے شریک چیئرمین کے طور پر، دونوں فریقوں کو دس شراکت داری اقدامات کو مرکز بناتے ہوئے مشترکہ طور پر بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج کو لاگو کرنا چاہیئے، آئندہ تین سالوں میں فورم کی ترقی کا "ٹائم ٹیبل” اور ” روڈ میپ” قائم کرنا چاہئیے۔دونوں فریقوں نے بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ چین بین الاقوامی معاملات میں کانگو کے منفرد کردار کو سراہتا ہے اور افریقہ کو امن اور استحکام کے حصول میں مدد دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لیے کانگو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.