News Views Events

چین-افریقہ تعاون فورم کے تحت افریقہ کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، چینی وزیر خارجہ

0

بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیولی میں کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگیسو سے ملاقات کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین-افریقہ تعاون فورم نے افریقہ کی ترقی کو فروغ دینے اور افریقہ کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ چین-افریقہ تعاون کا مظہر، ساؤتھ ساؤتھ تعاون کا فلیگ شپ اور افریقہ کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کا نمونہ بن گیا ہے۔ اس کے قیام کے بعد سے 25 سالوں میں چین نے افریقہ کی 100,000 کلومیٹر سڑکیں، 10,000 کلومیٹر سے زیادہ ریلوے، تقریباً ایک ہزار پل اور تقریباً ایک سو بندرگاہیں بنانے میں مدد کی ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں چین نے افریقہ میں ایک ملین سے زائد نوکریاں پیدا کی ہیں۔ افریقہ میں خوراک، پانی کی فراہمی اور تعلیم سمیت دیگر پروجیکٹس سے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگو کے اس دورے کا مقصد فورم کے تحت تعاون کے معیار کو بلند کرنا اور مزید اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔چین اور کانگو نے آئندہ تین سالوں میں فورم کی ترقی کا شیڈول اور روٹ مقرر کیا ہے۔ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں افریقہ کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دینے کا خواہاں ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.