موسم بہار کے نصب العین” کو مزید رنگین بنایا جائے،چینی میڈیا
بیجنگ :حال ہی میں چین کے شہر چھینگ ڈاؤ میں مقامی شہریوں کی جانب سے گرمجوشی سے ایسکلیٹر کا استعمال کرتے ہوئے جسمانی محرومی کے شکار تین افراد کو تحفظ فراہم کرنے کی ویڈیو چین کے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تین خصوصی افراد میں شامل ویڈیو بنانے والی مس شو کا کہنا تھا کہ "مجھے امید ہے کہ دیگر خصوصی افراد کو بھی یہ ویڈیو دیکھ کر معلوم ہوگا کہ کسی بھی مشکل کی صورت میں ان کی مدد کے لئے ہمیشہ عملہ اور نیک دل لوگ موجود ہوں گے۔” کمزوروں کی دیکھ بھال معاشرے کے اخلاقی معیار کی عکاسی کرتی ہے۔ چینی معاشرے میں خیرسگالی کے اس لمحے کے مظاہرے سے لوگوں کو سردیوں کے موسم میں گرمی محسوس ہوئی ہے۔خصوصی افراد مشکلات کا سامنا کرنے والے ایک گروہ ہیں اور ان کے شعبے کو چین میں "موسم بہار کے نصب العین ” کے طور پر جانا جاتا ہے. خصوصی افراد کے نصب العین کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا چینی طرز کی جدیدیت کا ایک مقصد اور ٹھوس مظاہرہ ہے۔ اس عمل میں چینی خصوصی افراد پیچھے نہیں رہے۔ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 کے اختتام تک چین میں 10.61 ملین خصوصی افراد کو زندگی کی بنیادی ضمانت مل چکی ہے، مشکلات کے شکار 11.928 ملین خصوصی افراد کو لیونگ الاؤنسز ملے ہیں، 16.19 ملین شدید معذور افراد کو نرسنگ سبسڈی ملی ہے، اور 1.86 ملین معذور افراد کو انتہائی غربت کی امداد ملی ہے۔چینی خصوصی افراد کے لئے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔لیونگ الاؤنسز ، سبسڈی اور امداد چین میں خصوصی افراد کے شعبے کا صرف ایک پہلو ہے۔ چین میں خصوصی افراد کو جو دیکھ بھال ملتی ہے وہ ہمہ جہت ہے۔ گزشتہ 2024 کو ایک مثال کے طور پر لیں:خصوصی افراد کے روزگار کو فروغ دینے کے لئے تین سالہ ایکشن پلان (2022-2024) کے نفاذ کے گزشتہ تین سالوں سے ، چین نے شہری اور دیہی علاقوں میں خصوصی افراد کے لئے مجموعی طور پرروزگار کے مزید 1.567 ملین مواقع فراہم کئے ہیں ، جو روزگار کے 1 ملین نئے مواقع کی فراہمی کے ہدف سے زیادہ ہیں۔ اب تک چین میں 9.126 ملین رجسٹرڈ خصوصی افراد کو ملازمت دی جا چکی ہے۔ 2024 ء میں منعقدہ چینی حکمراں جماعت کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی قرارداد کو نظر ثانی کےبعد منظور کر لیا گیا ، جس میں خصوصی افراد کے لئے سماجی تحفظ کے نظام اور دیکھ بھال کی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے واضح روڈمیپ طے کیا گیا ہے ۔ اسی سال ستمبر میں ، "اعلیٰ معیار کےساتھ روزگار کی بھرپور فراہمی کے حوالے سے رائے” باضابطہ طور پر جاری کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ” خصوصی افراد کے لئے متناسب ، مرکوز اور خود روزگار کو فروغ دینے کے میکانزم” کو بہتر بنایا جائے اور خصوصی افراد کے لئے روزگار کے تحفظ فنڈز کے کردار کو بہتر طور پر بروئے کار لایا جائے ، جس نے خصوصی افراد کو اعلیٰ معیار کے ساتھ روزگار کے مزید مواقع کی فراہمی کے لئے سمت کی نشاندہی کی ہے۔2024 میں ، چین میں رکاوٹ سے پاک ماحول کی تعمیر سے متعلق قانون کے اجراء اور نفاذ کی پہلی سالگرہ منائی گئی اور چین میں رکاوٹ سے پاک ماحول کی تعمیر کا معیار بہتر ہوا ہے۔ نومبر 2024 کے اختتام تک ، مشکلات کے شکار شدید معذوریوں کے حامل 1،177،600 گھرانوں میں رکاوٹ سے پاک ماحول تعمیر کیا گیا ، جس نے مقررہ وقت سے پہلے 14 ویں پنج سالہ منصوبے کے اہداف کو پورا کیا ہے۔ رکاوٹ سے پاک ماحول کے قومی نمائش ہال کا افتتاح کیا گیا۔ حکومتی ورک رپورٹ کا پہلا بریل ورژن شائع کیا گیا۔ پہلی بار نابینا افراد کے لئے شادی کی رجسٹریشن کو قابل رسائی شکل میں دستیاب کرایا گیا۔ تقریباً 3,000 انٹرنیٹ ویب سائٹس اور موبائل ایپس نے انفارمیشن بیریئر فری تبدیلی مکمل کرلی ہے، وغیرہ وغیرہ۔چین میں خصوصی افراد کی صحت یابی کی خدمات کے معیار کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا گیا ہے۔ 85 فیصد سے زائد خصوصی افراد کو صحت یابی کی بنیادی خدمات حاصل ہیں اور 8.263 ملین خصوصی افراد کو صحت یابی کی بنیادی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کی خدمات کو ادارہ جاتی شکل دے دی گئی ہے اور 1.466 ملین خصوصی افراد کو معاون آلات کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، اور ملک بھر میں خصوصی افراد کے لئے فوری طور پر درکار بنیادی معاون آلات کو سبسڈی کا اہم موضوع قرار دیا گیا ہے۔ شہری اور دیہی رہائشیوں کے لئے قومی بنیادی اولڈ ایج انشورنس اور بنیادی میڈیکل انشورنس میں اہل خصوصی افراد کی شرکت کی شرح بالترتیب 90 فیصد اور 95 فیصد سے زائد رہی ہے۔مذکورہ بالا روزگار، رکاوٹوں سے پاک ماحول کی تعمیر اور صحت یابی کی خدمات کے علاوہ، چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے خصوصی افراد کی مدد، خصوصی افراد کے حقوق اور مفادات کے تحفظ اور خصوصی بچوں کو تعلیم دینے سمیت دیگرشعبوں میں بھی نئی پیش رفت کی ہے. 2024 میں ، چینی پیرالمپک ٹیم نے پیرس پیرالمپکس میں مسلسل چھٹی بار سونے کے تمغوں اور تمغوں کی کل تعداد میں "ڈبل فرسٹ” حاصل کیا ،جس سے چین نے پیرا اسپورٹس کی نئی بلندیوں کو چھوا اور ملک میں خصوصی افراد کے نصب العین کی قابل ذکر کامیابیوں کو اجاگر کیا ۔اپنے خوابوں کی تکمیل کی جانب چین میں خصوصی افراد کا نصب العین نئے دور کی موسم بہار کی ہواؤں میں مستحکم انداز میں ہمہ جہت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کےراستے پر گامزن ہے۔ چین میں خصوصی افراد کے فائدے، خوشی اور تحفظ کے احساس میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اور وہ یقیناً مزید پراعتماد، خود انحصار اور مضبوط رویے کے ساتھ مزید شان و شوکت کا مظاہرہ کریں گے۔