چین میں مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر کے لیے رہنما اصولوں کا اجراء
بیجنگ : چین نے مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر میں آزمائشی نفاذ کے لئے رہنما اصول جاری کر دئیے۔ دستاویز میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک موثر ، معیاری ، منصفانہ مسابقت پر مبنی اور مکمل طور پر کھلی مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر ،وسیع رینج میں وسائل کے ہموار بہاؤ اور موثر تقسیم کو فروغ دینے ، مارکیٹ کے لین دین کی لاگت کو کم کرنے ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور انٹرپرائز کی ترقی کے لئے فائدہ مند ماحول پیدا کرنے کے لئے سازگار ہے۔مزید یہ کہ یہ لوگوں کے لئے زیادہ اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لئے بھی سازگار ہے۔رہنما اصولوں کے مطابق ایک مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر کے لئے پانچ پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ مارکیٹ کے نظام اور قواعد کی بہتری کو تیز کیا جائے۔مارکیٹ پر مبنی وسائل کی تقسیم کی اصلاحات کو گہرا کیا جائے۔ مارکیٹ میں ” سخت اور نر م ” بنیادی ڈھانچے کی حمایت کو مضبوط کیا جائے۔ مجموعی ریگولیٹری کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔ ہر قسم کے قواعد و ضوابط اور طریقوں کو حل کیا جائے جو مشترکہ مارکیٹ اور منصفانہ مسابقت میں رکاوٹ بنتے ہیں اور مقامی تحفظ پسندی اور مارکیٹ کی تقسیم کو ختم کیا جائے۔