روسی فوج نے یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے میں واقع کورخوو شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا
ماسکو:روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ روسی فوج نے ڈونیٹسک علاقے میں واقع کورخوو شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خطے میں تعینات یوکرین کی فوج کے 12 ہزار سے زائد افراد کو نقصان پہنچایا گیا ہے ، جو اس خطے میں یوکرین کے فوجی اہلکاروں کی کل تعداد کا تقریبا 80 فیصد ہے، اور یوکرینی فوج کے تین ہزار ہتھیاروں اور سازوسامان کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
روسی فوج کے مذکورہ بیان کا یوکرین کی طرف سے فی الحال سرکاری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ تاہم، یوکرین کی فوج نے اسی دن ایک جنگی رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا کہ اس نے کورخوو کی سمت میں روسی فوج کے 27 حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔
یوکرین کی سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو نے یوکرین کے "خرتیتسا” فوجیوں کے ترجمان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق 6 جنوری کی صبح تک، کورخوو میں لڑائی جاری رہی ، لیکن پورے شہر میں یوکرینی فوج کے زیر کنٹرول علاقے کے تناسب کو درست طور پر بیان کرنا مشکل ہے ۔ اس کے علاوہ، کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یوکرین کی فوج اب بھی کورخوو کے مغرب اور شمال کے کچھ حصوں پر قابض ہے۔