News Views Events

یوراج سنگھ ٹی 10 ٹینس بال لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

ٹینس بال کرکٹ پریمیئر لیگ (ٹی بی سی پی ایل 10) نے اپنے افتتاحی ٹی 10 ٹورنامنٹ کا اعلان کیا

0

دبئی : ٹینس بال کرکٹ پریمیئر لیگ (ٹی بی سی پی ایل 10) نے اپنے افتتاحی ٹی 10 ٹورنامنٹ کا اعلان کیا جس میں 8 فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی جو 26 مئی سے 5 جون 2025 تک شیڈول ہے۔ یہ ٹورنامنٹ سونی اسپورٹس نیٹ ورک سے نشر کیا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں 31 لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد 4 پلے آف میچز ہوں گے جو پیشہ ورانہ ٹینس بال کرکٹ کے جوش و خروش کو عالمی سطح پر لائیں گے۔

 

Yuvraj Singh Joins as T10 Tennis Ball league Brand Ambassador

یوراج سنگھ ٹی 10 ٹینس بال لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

لیگ افتتاحی ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 5 اور 6 مئی 2025 کو ہوگا 8 فرنچائزز ٹرائلز کے ذریعے منتخب کردہ باصلاحیت کھلاڑیوں کے پول سے اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔کرکٹ لیجنڈ یوراج سنگھ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان لیگ کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ورلڈ کپ جیتنے والے آل راؤنڈر اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ اور میچ جیتنے والی کارکردگی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کے اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔ ٹی بی سی پی ایل 10 پہلا ٹورنامنٹ ہے جس میں بیک وقت کئی شہروں سے پیشہ ورانہ ٹینس بال کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لایا گیا ہے اب ہم اس فارمیٹ کو متعدد شہروں میں پیشہ ورانہ سطح پر بڑھا رہے ہیں۔ یہ بہت سے خواہشمند کرکٹرز کے لئے ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے جن کے پاس اب اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.