News Views Events

ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ کیلئے کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری

پی ٹی آئی یوتھ ونگ تروڑ کے نوجوانوں نے فنڈز جاری ہونے پر اپنے قائدین علی اصغر خان اور سردار رجب علی خان کا شکریہ ادا کیا۔

0

لورہ:ایم این اے حلقہ این 16علی اصغر خان اور ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 43سردار رجب علی خان کی جانب قومی وصوبائی حلقوں کی مختلف تحصیلوں بالخصوص تحصیل لورہ کیلئے کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرانے پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ تروڑ کے نوجوانوں نے اپنے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔
ان نوجوانوں نواب عاقب عباسی ، حارث عباسی ، مبشر عباسی ، شہریار عباسی ، اویس عباسی ، عابد عباسی ودیگر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے پی کے صوبائی حکومت بالخصوص ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے سولہ علی اصغر خان اور ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 43سردار رجب علی خان کے بیحد مشکور ہیں جنھوں حلقے کے دیگر سرکلز کی طرح تحصیل لورہ کیلئے بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرا کر اہلیان تحصیل لورہ اور بالخصوص سیر شرقی تروڑ کا دیرینہ مطالبہ نگری ٹوٹیال تا تروڑ روڈ کی پختگی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ۔
ہم اہلیان سیر شرقی تروڑ اپنے رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں پی ٹی آئی یوتھ ونگ تروڑ کے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے حق نمائندگی ادا کردیا اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوتے علاقی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.