News Views Events

چین کی ای کامرس مارکیٹ کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

سپلائی کی صلاحیت اور خدمات کے معیار میں نمایاں بہتری

0

بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے دسمبر 2024 کا چائنا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس جاری کیا۔ پورے سال کی ترقی کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ چین کی ای کامرس لاجسٹکس کی مارکیٹ میں مسلسل بہتری آئی، سپلائی کی صلاحیت اور خدمات کے معیار میں نمایاں بہتری اور مارکیٹ کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔دسمبر 2024 کا چائنا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 112.7 پوائنٹس ہے، جو پچھلے ماہ کے مقابلے میں2.8 پوائنٹس کم ہے۔ ڈیمانڈ کے حوالے سے کل کاروباری حجم انڈیکس میں 30 فیصد سے زائد اضافہ رہا۔2024 کے بارہ میں سے نو ماہ میں اس انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور نومبر میں گزشتہ سات سالوں کے مقابلے میں ایک نئی بلندی پر جا پہنچا۔ 2024 ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس کی ماہانہ اوسط قدر 113.7پوائنٹس ہے جو 2023 کے مقابلے میں3.6 پوائنٹس زیادہ ہے۔2025 میں کھپت کو فروغ دینے کی قومی پالیسی کے مزید نفاذ اور فوری ای کامرس، سرحد پار ای کامرس سمیت مختلف ای کامرس لاجسٹکس کی ضرویات میں اضافے کے ساتھ ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس کی ترقی کا مستحکم رجحان جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.