روس یوکرین لڑائی کی تازہ ترین صورت حال ، 100 سے زائد جھڑپیں
روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ گزشتہ دن روسی فوج نے خارکیف، آودیئیوکا، ڈونیٹسک، زاپوروزئے، کھیرسن اور دیگر سمتوں میں یوکرینی فوج کے متعدد حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اسی دن اطلاع دی کہ اس دن کی سہ پہر تک، فرنٹ لائن پر 106 جھڑپیں ہوئیں، جو پوکروسک، کلاخووو اور کرسک کی سمتوں میں مرکوز تھیں۔
یوکرین کی متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی فوج نے کرسک کی سمت میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا، اور روسی فوج یوکرین کے سومی اوبلاست میں داخل ہو گئی ہے، اس کے علاوہ روسی فوج جنوب سے روس میں آنے والی یوکرینی فوج کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین کی فوج کو کرسک کی سمت پیش قدمی سے روکنے کے لیے روسی فوج کرسک کے سرحدی علاقے میں یوکرینی فوج سے آمنا سامنا کر رہی ہے۔