News Views Events

امریکہ اور کئی یورپی ممالک کو شدید برفباری کا سامنا

0

امریکہ کے وسطی علاقے طوفان کی زد میں آئے اور متعدد علاقوں کے تقریباً 60 ملین افراد موسم سرما کے حوالے سے وارننگ زونز میں ہیں۔ریاست کنساس، آرکنساس، کینٹکی اور ورجینیا نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق کئی یورپی ممالک کو شدید برفباری اور خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا، اور متعدد علاقوں میں عوامی نقل و حمل کی معطلی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بندش بھی جاری ہے۔
برطانیہ میں مانچسٹر، لیورپول اور شمالی انگلینڈ کے دیگر مقامات کے کئی ہوائی اڈوں کے رن وے کچھ وقت کے لیے بند کر دیے گئے اور بڑی تعداد میں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ شدید برفباری سے ہزاروں گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
برفباری نے جنوب مغربی جرمنی میں بڑے پیمانے پر ٹریفک کو مفلوج کر دیا ہے۔ نیدرلینڈز، چیک ریپبلک اور دیگر ممالک کے ہوائی اڈے بھی خراب موسم سے متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں۔
سویڈن اور ناروے کے محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان کی الگ الگ وارننگ جاری کی۔ سویڈش ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے قومی ایمرجنسی موڈ میں داخل ہونے اعلان کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کاروں اور ٹرینوں کے ذریعے آمدورفت سے گریز کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.