چین ، دسمبر 2024 میں عالمی مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں ماہ بہ ماہ اضافہ ہوا
بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے 6 جنوری کو دسمبر 2024 کے لئے عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس کا اعلان کیا۔ انڈیکس میں مسلسل دو ماہ تک قدرے اضافہ ہوا اور عالمی معیشت نے کمزور بحالی برقرار رکھی ہے ۔
دسمبر 2024 میں ، عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49.5 فیصد رہا ، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ تھا ، اور یہ 2024 کی دوسری ششماہی میں ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، اور عالمی مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے مستقل اضافے کا رجحان برقرار رکھا ہے ۔
دسمبر 2024 میں ایشیا کا مینوفیکچرنگ پی ایم آئی 51.1 فیصد تھا، یہ مسلسل تین ماہ تک 51 فیصد اور اس سے زیادہ پر مستحکم رہا ، جو کہ مستحکم عالمی معاشی بحالی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔جبکہ یورپی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 46.8 فیصد تھا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کم رہا ، اور مسلسل دو ماہ تک کمی کا شکار رہا۔ 2024 میں عالمی مینوفیکچرنگ پی ایم آئی کی ماہانہ اوسط 49.3 فیصد رہی ، جو 2023 کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے، لیکن انڈیکس کی سطح اب بھی 50 فیصد سے نیچے ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی معاشی بحالی کی رفتار اب بھی ناکافی ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت کی بحالی پر جغرافیائی سیاسی تنازعات اور تجارتی تحفظ پسندی کے اثرات جاری ہیں۔