ڈاکٹر محمد امجد کا نئیر بخاری سے انکی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت،چوہدری شجاعت کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ نئیر بخاری سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور چوہدری شجاعت حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈاکٹر محمد امجد نے نئیر حسین بخآری سے اسلام آباد میں ان رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
انہوں نے نئیر بخآری کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بخشش کے لئے دعا کی۔ ڈاکٹر محمد امجد نے نئیر حسین بخآری کو سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر اور دیگر بھی موجود تھے۔