چین میں 2024 کے دوران ریکارڈ مسافر فضائی آمدورفت
بیجنگ(شِنہوا)چین میں شہری ہوا بازی کے شعبے نے 2024 کے دوران مستحکم آپریشنز کو برقرار رکھا اور گزشتہ برس 73 کروڑ مسافروں کی ریکارڈ آمدورفت ہوئی۔
چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ (سی اے اے سی) کے عہدیدار شومنگ جیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 18 فیصد زیادہ ہے۔
اس شعبے نے 2024 کے دوران ایک کروڑ 38 لاکھ 10 ہزار گھنٹے پرواز کی اور 53 لاکھ 90 ہزار پروازیں چلائیں جو گزشتہ سال کی نسبت باالترتیب 13.1 فیصد اور 9.5 فیصد اضافہ ہے۔
شو نے یہ بھی کہا کہ چین کے شہری ہوا بازی شعبے میں 2024 کے دوران کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ سی اے اے سی نے سکیورٹی خطرات سے بچاؤ، ہنگامی ردعمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور آمدہ موسم بہار تہوار کے سفری رش کے لئے خصوصی سکیورٹی معائنے کا کام کیا ہے۔
چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ کے مطابق چین کا شہری ہوا بازی شعبہ 2025 کے بہار تہوار کے سفری موسم کے دوران ریکارڈ 9 کروڑ مسافر دورے نمٹائے گا۔ یہ سفری رش 14 جنوری سے 22 فروری تک جاری رہےگا۔