News Views Events

پاکستانی 2024 کا بہترین برطانوی شہری نامزد

پاکستانی نژاد سید محمد فیصل سمیع کی رضاکارانہ خدمات کا عالمی اعتراف

0

دعوت اسلامی ویلز اور ایف جی آر ایف یوکے کے نگران سید محمد فیصل سمیع کو 8 ایوارڈ پیش کیے گئے
برطانیہ میں مقیم دعوتِ اسلامی ویلز اور ایف جی آر ایف یوکے کے نگران سید محمد فیصل سمیع ان کی بے لوث رضا کارانہ خدمات کے اعتراف میں 2024 کے بہترین برطانوی شہری کے طور پر نامزد کیا گیا اور انہیں مختلف شعبوں میں شاندار خدمات پر 8 اہم ایوارڈ سے نوازا گیا. یہ اعزازات نہ صرف انکی کاوشوں بلکہ برطانیہ میں دعوت اسلامی اور ایف جی آر ایف (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کے مثبت اثرات کی گواہی بھی ہے۔
آؤٹ اسٹینڈنگ سٹیزن ایوارڈ معاشرتی فلاح و بہبود میں قیادت کی غیر معمولی صلاحیتوں کے اعتراف میں پیش کیا گیا. برٹش سٹیزن ایوارڈ جرائم کی روک تھام اور کمیونٹی میں امن کے فروغ کے لیے دی گئی رضاکارانہ خدمات پر یہ اعزاز دیا گیا۔
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ قدرتی آفات اور پانی کی قلت جیسے عالمی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی دیرپا خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
ہائی شیرف ایوارڈ برطانیہ کے حکومتی اداروں، پولیس، نیشنل کونسل، اور دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے برطانیہ میں مقامی کمیونٹی کے لیے کی گئی نمایاں خدمات پر پیش کیا گیا. ایف جی آر ایف (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) دعوت اسلامی اس وقت پانچ لاکھ افراد کو صاف پینے کا پانی فراہم کر چکا ہے پانی کی قلت والے ممالک میں یہ خدمات دنیا بھر میں ایک مثال ہیں پاکستان تھر کے علاقہ میں ایف جی آر ایف 4 ہزار واٹر پروجیکٹ کر چکا ہے جہاں پر پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایف جی آر ایف نے کیا. اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے جن کے گھر سیلاب میں گر چکے تھے ان میں اب تک 7000 گھر بنا کر دے چکا. اس کے ساتھ ساتھ مراکش میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں. غزہ میں سید فضیل شاہ صاحب کی قیادت میں اس وقت تک تقریبا 1.9 ملین لیٹر پانی غزہ متاثرین میں تقسیم کیا جا چکا. 75000 کلو آٹا غزہ متاثرین میں ایف جی آر ایف دعوت اسلامی دے چکی.1،80،000 لوگوں کا پکا ہوا کھانا اور 65000 افراد کا ماہانہ راشن بھی تقسیم کیا جا چکا۔پانچ ہزار بچوں کے لیے دودھ اور ڈائپر، 40ہزارفریش بریڈ، 20ہزارافراد کے لیے سردیوں کا سامان، 800 میٹرس، تازہ سبزیوں کی تقسیم اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء دعوت اسلامی ایف جی آر ایف غزہ متاثرین میں تقسیم کر رہی
ایف جی آر ایف دعوت اسلامی یوکے سید محمد فیصل سمیع کی قیادت میں نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر فلاح و بہبود کے کاموں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ان ایوارڈز کا اوورسیز پاکستانی سید فیصل سمیع کو ملنا نہ صرف ایف جی آر ایف دعوت اسلامی بلکہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور دنیا بھر میں ملک پاکستان کا نام روشن ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.