اسرائیلی فوج کی جانب سے بنیادی تنصیبات کو جان بوجھ کر تباہ کرنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ کی عبوری فورس کا بیان
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس UNIFIL کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امن دستوں نے صبح کے وقت رابنے کے علاقے میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان انخلا کی لائن پر اسرائیلی دفاعی افواج کے بلڈوزروں کو ایک نیلے نشان والے بیرل اور UNIFIL پوزیشن کے قریب لبنانی مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے ایک مشاہداتی ٹاور کو تباہ کرتے ہوئے دیکھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے جان بوجھ کر براہ راست لبنانی مسلح افواج اور UNIFIL کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ UNIFIL تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شہری املاک اور بنیادی تنصیبات کو نقصان پہنچانے جیسے اقدامات سے گریز کریں۔