News Views Events

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

اقوام متحدہ کا کشمیریوں سے استصواب رائے کا وعدہ پورا نہیں ہو سکا، کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کیلئے ہے، شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر

0

مظفرآباد: لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔
پانچ جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان اور بھارت نے کشمیریوں کیلئے حق خود ارادیت یعنی رائے شماری کی قرارداد منظور کی تھی لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے انہیں بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔
کشمیری ہر سال 5 جنوری کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کھیل کھیل رہا ہے اسے پوری دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیری عوام کو یہ حق دیتی ہیں کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنا فیصلہ کر سکیں، بھارت مسلسل ان قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
یوم حق خودارادیت کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر بھر میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جاتے ہیں، اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن دفتر مظفرآباد میں یادداشت بھی پیش کی جائے گی اور دنیا سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔

اقوام متحدہ کا کشمیریوں سے استصواب رائے کا وعدہ پورا نہیں ہو سکا، کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کیلئے ہے، شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر

اس حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا کشمیریوں سے استصواب رائے کا وعدہ پورا نہیں ہو سکا، کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کیلئے ہے، شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے ذریعے کشمیری اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے، اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کو ایک غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کی ضمانت دی تھی جس کو پورا کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جبر سہنے کے باوجود اہل کشمیر حق خودارادیت کے حصول کے مطالبے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، بھارت سن لے آزادی منزل ہے، بھارت نے حق خودارادیت کا راستہ روکا تو بھارت کیلئے نتائج بھیانک ہونگے۔

‏اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر پیغام
حق خودارادیت کسی بھی قوم کا بنیادی حق ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اس حق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
یوم حق خودارادیت کشمیری عوام کے عزم کی تجدید کا دن ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
کشمیری عوام اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ اپنے ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی
5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا، اسپیکر سردار ایاز صادق
اقوام متحدہ نے 5 جنوری کو استصوابِ رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کی حمایت میں قرارداد منظور کی تھی،اسپیکر قومی اسمبلی
مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے پر امن حل ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اقوام متحدہ کشمیر عوام کی حق خودارادیت سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، اسپیکر سردار ایاز صادق
5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیری عوام کے حق پر شب خون مارا،اسپیکر قومی اسمبلی
بھارتی حکومت کا جبر اور ظلم کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو کمزور نہیں کر سکتا، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت اور جدوجہدِ آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اقوامِ عالم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو تسلیم کریں، اسپیکر قومی اسمبلی
اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل وقت کی اہم ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک پاکستان تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

Leave A Reply

Your email address will not be published.