News Views Events

لاس ویگاس کار بم دھماکے کے مشتبہ شخص کے سیل فون سے "سیاسی عدم اطمینان”سمیت دیگر مواد برآمد

0

لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈوری کورین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر کار دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص کار کا ڈرائیور میتھیو لیولزبرگ ہے جس کا تعلق کولوراڈو سے ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کے موبائل فون سے "سیاسی عدم اطمینان،” "علاقائی تنازعات سے جڑے مسائل، اور "گھریلو مسائل” سے متعلق ریکارڈ ملا ہے ۔
ایف بی آئی کے لاس ویگاس فیلڈ کے ایجنٹ اسپینسر ایونز نے کہا کہ لیولزبرگ ایک فوجی تھا جو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر سمیت دیگر مسائل کا شکار تھا اور یہ واقعہ ایک خودکشی کا واقعہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ پہلے پیش آنے والے واقعات سے زیادہ عوامی نوعیت کا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کار اب بھی بڑے پیمانے پر شواہد کا تجزیہ کر رہے ہیں جن میں بر آمد ہونے والے دو سیل فونز کا ڈیٹا بھی شامل ہیں۔
پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ اس واقعے کا تعلق یکم جنوری کی صبح کو لوزیانا کے واقعے سے نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ یکم جنوری کو ، نیواڈا کے لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے سامنے ٹیسلا الیکٹرک پک اپ ٹرک ایک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص ہلاک اور گاڑی کے قریب موجود سات افراد معمولی زخمی ہوئے تھے ۔ اسی دن علی الصبح، لوزیانا کے نیو اورلینز میں ایک کار کے جان بوجھ کو ایک ہجوم سے ٹکرانے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو ئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.