News Views Events

میں چین جارجیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں ،چینی صدر

0

بیجنگ:حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ نے میخائل کاویلاشویلی کو جارجیا کے صدر بننے پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت چین جارجیا اسٹریٹجک شراکت داری ترقی کی مثبت رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مسلسل مستحکم ہوا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر کے وافر نتائج حاصل ہوئے ہیں اور نتیجہ خیز بین الاقوامی تعاون برآمد ہوا ہے۔ میں چین جارجیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کی ترقی ، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لئے چین جارجیا تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے جناب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.