News Views Events

امریکہ چینی ڈرونز کو امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکنا چاہتا ہے،چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

0

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ چینی ڈرونز کو امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے اور امریکہ قومی سلامتی کی وجوہات کو سامنے رکھ کر ایسا کر سکتا ہے. اس حوالے سے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ عام کرتے ہوئے معمول کے معاشی اور تجارتی تبادلوں میں مداخلت اور محدود کرنے اور عالمی پیداوار اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی سختی سے مخالفت کی ہے ۔ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.