چینی وزیر خارجہ رواں سال کا پہلا دورہ افریقی ممالک کا کریں گے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ وانگ ای کے رواں سال کے لئے افریقہ کے پہلے دورے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای کا چار افریقی ممالک کا دورہ، 35 سال سے ہر سال سب سے پہلے افریقہ کا دورہ کرنے کی عمدہ روایت کا تسلسل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس میں صدر شی جن پھنگ نے تجویز پیش کی کہ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام افریقی ممالک کے ساتھ چین کے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک تعلقات کی سطح تک بڑھایا جائے اور چین -افریقہ تعلقات کی مجموعی حیثیت کو نئے دور میں ہمہ گیر طریقے سے چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے تک بڑھایا جائے۔نمیبیا، کانگو (برازاویل)، چاڈ اور نائجیریا تمام چین کے دوست اور شراکت دار ممالک ہیں۔ وزیر خارجہ وانگ ای کے اس دورے کا مقصد چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کو فروغ دینا، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنا اور چین افریقہ تعلقات کی پائیدار اور گہری ترقی کو فروغ دینا ہے۔