زیلنسکی کا یوکرین میں یورپی فوجیوں کی تعیناتی کی حمایت کا اظہار
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یوکرین فرانس کی جانب سے پیش کردہ اس تجویز کی حمایت کرتا ہے ، جس کے مطابق یوکرین میں یورپی فوجیوں کی تعیناتی ہوگی۔
اس کے ساتھ ہی یوکرین سمجھتا ہے کہ یہ اقدام نیٹو کی جانب ایک قدم ہونا چاہیے اور یورپی فوجیوں کی تعیناتی کا مطلب یہ نہیں کہ یوکرین مستقبل میں نیٹو میں شامل نہیں ہو سکے گا۔
زیلنسکی نے اس سوال کے جواب میں کہ آیا وہ دوبارہ صدر کے طور پر انتخاب لڑیں گے، کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کیسے ختم ہوگا، لیکن اب ان کا ہدف صدارتی انتخاب لڑنا نہیں ہے۔