News Views Events

شنگھائی ہوائی اڈوں کے ذریعے 2024 میں 12 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مسافروں کی آمدورفت کا نیا ریکارڈ قائم

0

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی کے ہوائی اڈوں سے 2024 کے دوران 12 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ہوئی جو کہ گزشتہ برس سے 29 فیصد اضافہ اور ایک نیا ریکارڈ ہے۔
شنگھائی ایئرپورٹ اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس شہر سے آنے یا جانے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 15 فیصد اضافے سے 8 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مال برداری اور ڈاک کی ترسیل 2024 میں 11 فیصد اضافے سے 42 لاکھ ٹن تک رہی۔
اس نشو ونما کو 10 نئے مقامات کے اضافے، 19 موجودہ روٹس پر پروازوں کی تعداد بڑھانے اور 8 روٹس کی بحالی سے تقویت ملی ۔اس میں زیادہ اضافہ درمیانی اور طویل فاصلے کی پروازوں اور بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک جانے اور آنے والے پروازوں میں ہوا۔
شنگھائی کے ہوائی اڈے عالمی ہوا بازی نیٹ ورک میں اس وقت 48 ممالک میں 291 مقامات کا احاطہ کررہے ہیں۔
آپریشنل کارکردگی کے حوالے سے بھی 2024 میں قابل ذکر بہتری ہوئی، پودونگ ہوائی اڈے سے ٹرانسفر کی شرح ریکارڈ 15.7 فیصد تک پہنچ گئی۔
شنگھائی مسافروں اور مال برادری نقل و حمل دونوں کا ایک اہم ہوا بازی کا مرکز ہے جس کے دو ہوائی اڈے پودونگ اور ہانگ چھیاؤ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.