News Views Events

آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستارے جلوہ گر ہوں گے

0

آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستارے جلوہ گر ہوں گے

دبئی : آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ فن کا مظاہرہ کریں گے افتتاحی تقریب ہفتہ 11 جنوری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔

 

شائقین کو شام 4 بجے سے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ شائقین مختلف ٹی وی نیٹ ورک پر اسے براہ راست بھی دیکھ سکیں گے۔
شاہد، پوجا اور سونم اپنے بلاک بسٹر گانے پیش کریں گے جس کے بعد سیزن کی پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 15 منٹ پر پھینکی جائے گی۔ پہلا مقابلہ دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز ہوگا۔۔

بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور اداکار جیکی بھگنانی اور ردھیما پاٹھک بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یہ شام بالی ووڈ کے بہترین کھلاڑیوں کو شاندار ڈی آئی ایس میں ٹی 20 کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ آنے کا نادر موقع فراہم کرتی ہے ، جسے رنگ آف فائر بھی کہا جاتا ہے۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کا تیسرا سیزن 11 جنوری سے 9 فروری 2025 تک ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.