دنیا بھرکو ہانگ کانگ میں سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع کے اشتراک کے لئے خوش آمدید ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں ہانگ گانگ کی معاشی ترقی اور سازگار کاروباری ماحول کےحوالے سے بتایا کہ 2024 میں مرکزی حکومت کی مضبوط حمایت کے ساتھ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے مقامی صورتحال کے استحکام اور معاشی ترقی کے لئے بھر پور کاوش کی ، غیر ملکی زرمبادلہ اور تعاون کو مضبوط کیا اور ہانگ کانگ کی مستحکم ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھا ۔ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کو دنیا کی آزاد ترین معیشت قرار دیا گیا، بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر یہ دنیا میں تیسرے نمبر پر رہا، جس کے زیر انتظام اثاثوں کی مالیت 4 ٹریلین امریکی ڈالر سے زائد ہے ۔ہانگ کانگ آنے والے 44 ملین سیاح ہیں، جو سال بہ سال 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ ٹیلنٹ سکیم کے ذریعے تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہانگ کانگ کی طرف راغب ہوئے ہیں ۔ گزشتہ سال کے اختتام تک ہانگ کانگ میں تقریباً 10000 مین لینڈ اور غیر ملکی کمپنیاں تھیں اور ہانگ کانگ میں مقامی اداروں کی تعداد تقریبا 4700 تک پہنچ گئی ، یہ دونوں اعداد ایک ریکارڈ سطح پر ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ ہانگ کانگ بہتر ین ترقی حاصل کرے گا۔ دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو ہانگ کانگ میں سرمایہ کاری اور کاروبار قائم کرنے اور ہانگ کانگ کی ترقی اور "ایک ملک، دو نظام” کے منافع کا اشتراک کرنے کے لئے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔