چین نے 28 امریکی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا
بیجنگ:چینی وزارت تجارت نے اعلان کیا کہ عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول قانون کے مطابق ، جنرل ڈائنامکس سمیت 28 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور مندرجہ ذیل اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے :
اول ، ان 28 امریکی اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کی جائے۔ اس وقت جاری برآمدی سرگرمیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔
دوسرا یہ کہ اگر خاص حالات میں برآمد کرنا واقعی ضروری ہے تو برآمد کنندہ کو وزارت تجارت کو ایک درخواست پیش کرنا ہو گی۔
اس کے علاوہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت میں ملوث لاک ہیڈ مارٹن میزائلز اور فائر کنٹرول سمیت 10 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے ۔