چین "شنگھائی اسپرٹ” پیش کرنے والا اور اس پر عمل کرنے والا ملک ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں شنگھائی تعاون تنظیم کی چین کی گردشی صدارت کے دوران ایس سی او کے لوگو کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین "شنگھائی اسپرٹ” کا آغاز کرنے والا ملک ہے اور اس پر مضبوطی سے عمل درآمد کرتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ہم نے "عمل” کو صدارت کے کام میں کلیدی لفظ بنایا ہے۔ 2025 میں چین ایک دوستانہ، متحد اور نتیجہ خیز شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور 40 سے زائد ادارہ جاتی اجلاسوں کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر تقریبات کی میزبانی کی جائے گی جیسے ایس سی او پولیٹیکل پارٹیز فورم، غربت میں کمی اور پائیدار ترقیاتی فورم، پیپل ٹو پیپل فرینڈشپ فورم اور سسٹر سٹیز فورم، انٹرنیشنل انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو کے ساتھ ساتھ ثقافتی ایونٹس جیسے فلم فیسٹیول، ٹی وی فیسٹیول، آرٹ فیسٹیول، یوتھ انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ مقابلہ، خطاطی مقابلہ، مجسمہ سازی کا مقابلہ وغیرہ۔