News Views Events

سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

0

راولپنڈی :سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔
مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق 48 پٹیشنرز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا،19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔

سزائیں معاف کروانے والے مجرمان کے نام ذیل میں درج ہیں۔
محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان
سمیع اللہ ولد میر داد خان
لئیق احمد ولد منظور احمد
امجد علی ولد منظور احمد
یاسر نواز ولد امیر نواز خان
سید عالم ولد معاذ اللہ خان
زاہد خان ولد محمد نبی
محمد سلیمان ولد سید غنی جان
حمزہ شریف ولد محمد اعظم
محمد سلمان ولد زاہد نثار
عاشر بٹ ولد محمد ارشد بٹ
محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل
سفیان ادریس ولد ادریس احمد
منیب احمد ولد نوید احمد بٹ
محمد احمد ولد محمد نذیر
محمد نواز ولد عبدالصمد
محمد علی ولد محمد بوٹا
محمد بلاول ولد منظور حسین
محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے کے حقوق برقرار ہیں۔
آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے، ہمارا نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.